پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پھر ملتوی‘ 2 فروری کو ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔ پاکستان کی درخواست پر 28  جنوری کو ہونے والا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر آئی  ایم  ایف بورڈ کا اجلاس اب 2 فروری کو ہوگا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کے چھٹے جائزہ مشن رپورٹ پر غور کیا جائے گا اور پاکستان  کو ایک ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط جاری کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن