لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایسٹس ریکوری یونٹ پاکستان نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی شہباز شریف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی فائل کے حصول کی درخواست ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں دیدی۔ منی لانڈرنگ پر این سی اے کی فائل 800 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ فائل آئندہ چند روز میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ ڈسٹرکٹ جج نے ذاتی معلومات خفیہ رکھ کر این سی اے کی فائل جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں ذاتی معلومات کی موجودگی پر شہباز‘ سلمان اور ذوالفقار احمد کو مکمل رپورٹ کے اجرا پر اعتراض تھا۔
شہباز شریف منی لانڈرنگ تحقیقات کی کیلئے برطانوی مجسٹریٹ کو درخواست
Jan 26, 2022