اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کیمرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری ، اعظم سواتی ، خان محمد جمال اور امیر بخش بھٹو کو سینئر نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ سینیٹر اعجاز چودھری ، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی ، عطا اللہ ایڈووکیٹ ، عاطف خان، حامد الحق ، نصیب اللہ مری، نواب زادہ شریف جوگیزی کو نائب صدور مقرر کا گیا ہے۔ جنید اکبر، سردار خادم حسین ، خرم شہزاد، خرم شیر زمان پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ مولا بخش سومرو ، شاہد خٹک ، زبیر نیازی، ملک فیصل جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی مرکزی تنظیم کا اعلان، اسد عمر نے نوٹیفکی ن جاری کر دیا
Jan 26, 2022