میرا گھر میرا پاکستان سکیم : 30ارب روپے کے قرضے دیئے

ملتان(اے پی پی) سٹیٹ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اشرف خان نے کہاہے ایس ایم ایز سیکٹر کے لیے آسان قرضہ سکیم میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے رسک کو کم کرنے اور بینکوں کوقرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کیلئے 60فیصد تک حکومتی مدد فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میرا گھر میرا پاکستان سکیم کے قرضے صرف پانچ سے سات فیصد مارک اپ پر فراہم کررہی ہے، اب تک 30ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات دئیے جاچکے ہیں ۔جبکہ ایک سو ارب کے قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے ،ہم بینکوں کے عملے کیساتھ ساتھ اس سکیم کوبھی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹر کررہے ہیں۔ایوان صنعت و تجارت ملتان کے صدرخواجہ محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بینک کے تعاون سے لگائے ایس ایم ایز میلہ کو بہت پذیرائی ملی ہے ،جلد ہی ایوان تجارت میں ایک اور آگاہی سیمینارمنعقد کیاجائے ۔اس موقع ایوان صنعت وتجارت ڈی جی خان کے صدر خواجہ شفیق پتافی،خانیوال چیمبرکے صدرطیب ساجد،چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدرشیخ فیصل ،چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی ،مینگو گروورز ایسوسی ایشن کے صدر زاہد گردیزی اورکریانہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں آفاق انصاری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن