لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان کسان بورڈ نے کہا ہے کہ ملک میں کھادوں کی قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے کسان پریشان ہیں بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ کہیں زرعی کھادیں نایاب تو کہیں ان کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ ادارے زرعی کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، اوپن مارکیٹوں میں کھاد کی قیمت میںاضافہ سے چھوٹے کسان کھادوں کے استعمال سے بھی گریزاں ہے، جس سے ان کی فصل متاثر ہونے کی صورت میں انہیں نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ رواں دنوں مارکیٹ میں یوریا کھاد کے تھیلے کی قیمت 1700 سے بڑھ کر 3ہزار تک جاپہنچی ہے۔ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں نہ ہونے سے کسان پریشانی کا شکار ہیںدریں اثنا زرعی کھادوں کی قلت اور قیمتوں میں ہونے والے اضافے کیخلاف کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کسانوں کے ہمراہ آج ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوریا کھاد :تھیلے کی قیمت 1700 سے بڑھ کر 3ہزار تک جاپہنچی :پاکستان کسان بورڈ
Jan 26, 2022