امریکہ کو برآمدات: ایک سال  میں 45فیصدبڑھ گئیں

 اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نے امریکا کو 3 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا ء برآمد کی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 45 فیصد زائد ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں امریکا کو بھجوائی گئی اشیاء کی مالیت کا حجم 2 ارب 27 کروڑ ڈالر تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں رواں سال برآمدات کا حجم 45 فیصد زیادہ رہا۔سٹیٹ بنک کے مطابق رواں مالی سال دسمبر کے مہینے میں امریکا کو 64 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا ء برآمد کی گئیں جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مہینے میں 42 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...