کراچی سابق میونسپل کمشنر کے گھر نیب کا چھاپہ اربوں کی کرنسی سونا برآمد گرفتار

اسلام آباد (نامہ نگار) کراچی میں سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کے گھر سے خزانہ نکل آیا۔ نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مسرور میمن کے گھر کارروائی کی جس میں سونے کے بسکٹ، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال برآمد کر لیے۔ رقم اتنی زیادہ تھی کہ گننے کے لیے ہاتھ کم پڑ گئے۔ نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔ نیب کے مطابق کارروائی میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ملیں جس کے بعد سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کی گئی، رشوت لے کر ٹھیکے دیئے جاتے تھے اور رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں جبکہ بیرون ملک بھی رقم منتقل ہوئی۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اکائونٹ آفیسر وکاش اور  آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی۔ رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے۔ کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...