لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سپین کے رافیل نڈال نے کینیڈا کے حریف کھلاڑی کو چھ تین ‘چھ چار ‘چار چھ ‘تین چھ اور چھ تین سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ مینز سنگلز میں ایم بریٹینی نے فائل مونفلس کو سخت مقابلے کے بعد چھ چار ‘چھ چار‘تین چھ ‘تین چھ اور چھ دو سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے حریف جے پگیولا کوچھ دو اور چھ صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ ایم کیز نے حریف بی کرجکووا کو چھ تین اور چھ دو سے ہرا کر سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرلی ۔ بھارتی ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں اپنا مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل ہارگئیں۔اس ناکامی کے اتھ یہ میچ آسٹریلین اوپن میں ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ ثانیہ مرزا نے 2022 سیزن کے بعد کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کررکھاہے۔ کوارٹر فائنل میں ثانیہ اور راجیو رام کو چارچھ اور پانچ سات سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 34 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر میں آسٹریلین اوپن کے دو ڈبلز ٹائٹل جتنے کا اعزاز پایا ہے۔اعصام الحق قریشی کی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی ۔ اعصام الحق قریشی اور نینو میا کی جوڑی کو ہاردیکا اور اسکوبر کی جوڑی نے سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن : نڈال ‘بریٹینی ‘ بارٹی ‘کیز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Jan 26, 2022