پاکستان سپر لیگ میلہ کل سے کراچی میں شروع غیر ملکی کرکٹرز بھی پر جوش

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 7کاآغاز کل سے کراچی میں ہوگا‘ایونٹ کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔  سلمان نصیر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرنے کہاہے کہ کراچی میں میچز پروگرام کے مطابق ہونگے، حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے، کراچی کے بعد کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹس پر لاہور منتقل کیا جائیگا، ببل ایک بار محفوظ ہوگیا تو پھر کوئی مشکل نہیں ہوگی،لاہور میں بم دھماکے کے باوجود تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں ٹورنامنٹ کے میچ کھیلنے کو تیار ہیں۔کرونا سے بچائوکیلئے جتنی بھر پورتیاری کی ہے، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور سٹاف کا بیک اپ موجود ہے، کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لیجائیں گے۔اگر ٹورنامنٹ پر کرونا کا حملہ ہوتا ہے تو کوشش کریں گے متبادل ٹیم ذمے داری سنبھالے اور ٹورنامنٹ نہ روکیں، ٹورنامنٹ27فروری کو ختم ہو کیونکہ اس کے بعد پورے سال ونڈو نہیں ہے۔ ٹورنامنٹ کو ختم کرنے کیلئے کئی پلان بنائے ہیں تاکہ ایک پلان پر عملدرآمد رک جائے تو دوسرا پلان تیار ہو۔ میڈیکل سٹاف میں 12 لوگ ہر وقت ڈیوٹی دیں گے اور سکیورٹی سٹاف کیمروں کے ذریعے ہر شخص کی نقل و حرکت کو مانیٹر کریگا۔نمیبیا کے کرکٹر ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اتھ آکر اچھا محسوس کررہا ہوں۔پہلا ٹریننگ سیشن کافی زبردست رہا۔ڈیوڈ ویسا نے ٹریننگ سیشن کے دوران لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیٹنگ کیلئے جارہے ہیں۔جانسن چارلس نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان ہے۔ وہ یہاں کے کھانوں اور ثقافت کے رنگوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ وہ ایک مرتبہ پھر اپنے سکواڈ میں منتخب کرنے پر ملتان سلطانز کے مشکور ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے پرانے ساتھیوں کو فیفا گیمز میں ہرانے کیلئے تیار ہیں۔ایلکس ہیلز نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ بہت معیاری لیگ ہے۔ یہاں صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے کھلاڑیوں، خصوصاً فاسٹ باؤلرز بہت مسابقتی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کھیلی تھی۔ انہیں پاکستان کی کرکٹ کنڈیشنز بہت پسند ہیں۔رائیلی روسو نے کہا کہ پی ایس ایل سے ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔ ہر سال انہیں یہاں بہترین ساتھی ملتے ہیں۔یہ ایک بہت مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ وہ اس سیزن میں ایک نئے چیلنج سے نبرد ازما ہونے کیلئے تیار ہیں۔کرس جارڈن نے کہاکہ پی ایس ایل ایک مسابقتی لیگ ہے اور انہیں اس میں شرکت کرنا بہت پسند ہے۔ وہ کراچی کنگز میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔ کراچی کنگز کا سکواڈ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔آخری مرتبہ جب وہ کراچی کنگز کیساتھ تھے تو ان کی ٹیم نے ٹائٹل جیتا تھا۔کولن منرو نے کہاکہ وہ ایک مرتبہ پھرپی ایس ایل میں شرکت کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ پی ایس ایل کو پاکستان میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہاں کے فینز بہت پرجوش اور کرکٹ کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں۔لوئس گریگری نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی پی ایس ایل میں شرکت کرنا پسند کرتے تھے۔ وہ کراچی کنگز کا حصہ ہیںجہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انگلینڈ کے ایلکس ہیلز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہرِ قائد پہنچیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بین ڈکٹ اور بین لارنس پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں، دونوں کھلاڑی تین روزہ آئیسولیشن اور دو پی سی آر ٹیسٹ کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ پشاور زلمی میں شامل آسٹریلین آل راؤنڈر بین کٹنگ کراچی پہنچے ہیں، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ اور جنوبی افریقہ کے مرچنٹ ڈی لنگا کراچی پہنچے ہیں، دونوں کرکٹرز پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کریں گے۔لازمی آئسولیشن اور دو نیگیٹو رزلٹ کی صورت میں 28 جنوری کے بعد دستیاب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...