عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ڈاکٹر عذرا پیچوہو 

کراچی (نیوز رپورٹر)  سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچونے پاکستان کے صوبہ سندھ میں امیونائزیشن کی کم شرح والے اضلاع کے لیے ''چھوٹی خوشی'' امیونائزیشن انسنٹیو سپورٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔  پروگرام کی افتتاحی  تقریب کراچی کی خالد جمیل ڈسپنسری میں ہوئی جہاں وزیر صحت کے ہمراہ سندھ کے  توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن (ای پی آئی)، صوبائی محکمہ صحت، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او، اور دیگر صحت عامہ کی تنظیموں کے  نمائندے بھی شریک تھے۔ مشترکہ  پروگرام کا مقصد سندھ کے امیونائزیشن کے کم شرح والے اضلاع کراچی مشرقی، وسطی اور مغربی، حیدرآباد، سجاول، قمبر اور جیکب آباد میں نوزائیدہ  سے لیکر  23 ماہ کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو1200 روپے تک کا  موبائل بیلنس فراہم کرنا ہے۔ ا ن اضلاعمیں  پینٹا ویلنٹ-3 اور خسرہ-1 کی  شرح سب سے کم ہے ۔آئی آر ڈی پاکستان نے ای پی آئی سندھ اور ای پی آئی وفاق کے اشتراک اور سندھ حکومت کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اورمیٹرنل نیو بورن اینڈ چائلڈ ہیلتھ ( ایم این سی ایچ)  پروگرام کے  تعاون سے شروع کیا  ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ امیو نائزیشن  کے لیے انسنٹیودینا ایک بہتراور شواہد پر مبنی حکمت عملی ہے جس سے  بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے معمول کو مکمل کرنے کی شرح کو بڑھایا جاسکتا ہے ۔ یہ بہترین سرمایہ کاری ہے جو ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کر سکتے ہیں۔چھوٹی خوشی  امیونائزیشن انسنٹیو سپورٹ پروگرام ان شواہد پر مبنی ہے  جو آئی آر ڈی  پاکستان نے امیونائزیشن کی کم شرح والے اضلاع میں موبائل  بیلنس کی موثریت کو جانچنے کیلئے2017میں کراچی، پاکستان میں 11,200 بچوں کے ساتھ ایک رینڈمائزڈ کنٹرول ٹرائل کے ذریعے کئے  ۔اس ٹرائل سے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے صحت سے متعلق ان سینٹو دینے کی ضرورت واضح ہوئی اور ایک نظام تشکیل دیا گیا جس سے بچوں کی نگہداشت کرنیو الوں کو ان سنٹیو دے کر ٹیکوں کا معمول مکمل کرنے کی شرح کو بڑھایا جاسکے ۔

ای پیپر دی نیشن