سندھ کوعصبیتوں کی بھینٹ چڑھانے کی سازشیں ‘ ابوالخیرمحمدزبیر

کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے'' عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر" کے خواب کی تعبیرکے عنوان پر منعقدہ گول میزکا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو عصبیتوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھا کر پھر سے قتل غارتگری کا بازار گرم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ہم نے ہر دور میں لسانی ،نسلی عصبیتوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیاسیٹیں گواں دیں لیکن عصبیتوں کی سیاست کے خلاف جہدوجہد کرتے رہے ہمارے قائد علامہ شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ نے جب دھشت گردی عروج پر تھی عصبیتوں کی سیاست کرنے والوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا آج بھی ہم ان متعصبانہ سیاست کرنے والوں کی مزموم سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں شہر صوبہ اور ملک کے امن کو قائم رکھنے میں ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن