وفاقی حکمرانوں کو عوام کا خون چوسنے نہیں دینگے:قائم علی شاہ 

Jan 26, 2022

سکھر(بیورو رپورٹ/پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی  کے رہنما اور سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اقتدار سے الگ کیا گیا تو خطرناک ہوجاؤں گا ہم کہتے ہیں تم اترو تو تمہیں یہ عوام کہیں چھپنے کی جگہ نہیں دے گی تمہارے پتلے تک جلائے جائیں گے وہ  ناکام ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں ان کی حکومت میں ملک میں جس طرح مسائل اور بحرانوں نے جنم لیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ان کا کہنا تھا کہ انسان کو جان پیاری ہوتی ہے مگر ہمیں جمہوریت عزیز ہے ہم صرف نعرے نہیں لگاتے ثابت بھی کرکے دکھاتے ہیں  ہم نے  جمہوریت اور عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی تم نے تو ملک کی یہ حالت کردی ہے کہ کسان کو کھاد تک دستیاب نہیں ہے عمران نیازی نے زراعت سمیت ہر شعبے کو تباہ کردیاہے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو اب صرف سیاستدان بچا سکتے ہیں عمران خان کو جمہوریت پسند نہیں ہے اب تو انہیں حکومت میں لانے والے تک پچھتا رہے ہیں عمران خان جو باتیں کنٹینر پر کرتے تھے آج بھی وہی بات کرتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ اب تک کنٹینڑ سے اتر نہیں سکے ہیں اب ہم اسے مزید عوام کا خون چوسنے نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں