سی پی او کا  رات گئے3بجے تھانہ نصیر آباد کا اچانک دورہ 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عمر سعید ملک نے رات گئے3بجے تھانہ نصیر آباد کا اچانک دورہ کیا،سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض اور ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کو بھی تھانے بلوا لیا،سی پی اوراولپنڈی نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، اور ریکارڈ سمیت مختلف امور کو بھی چیک کیا،سی پی اونے ایس ایچ او کو زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی، سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن