الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کے زیر اہتمام ورچوئل یوتھ گیدرنگ 

اسلام آباد(خبر نگار )الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کے تحت الخدمت کمپلیکس میں الخدمت وومن ورچوئل یوتھ گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا،صدر الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کلثوم رانجھا نے کہا کہ الخدمت نے خواتین والنٹیرز کوباصلاحیت، پُراعتماد اوربا ہنربنانے اور انکو اپنی خوبیوں کو پہچاننے اور نکھارنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ تقریب میں نامور موٹیویشنل سپیکر زبیر منصوری، صدف شاہد،سی ای او امپاورڈ صبا بٹ اور فاطمہ اویس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ہزاروں افراد نے یہ پروگرام آن لائن دیکھا، میزبانی کے فرائض علینہ ارشد نے سرانجام دیئے، اختتام پر شرکاء کواعزازی شیلڈزا ور اسناد پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن