ملتان ( سماجی رپورٹر )جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی اور مفتی نصیر الدین حسنی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ نے اپنے دور خلافت میں نبوت کے جھوٹے دعویداروں ،منکرین زکوٰۃ اور فتنہ ارتداد سمیت اسلام کے خلاف تمام سازشوں کا خاتمہکیا وہ گذشتہ شب ادارہ تبلیغ اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام امیرالمومنین خلیفہ اول سیدنا حضرت صدیق اکبرؓکے یوم وصال کے سلسلے میں پاک گیٹ میں منعقدہ 58ویں سالانہ سہ روزہ مرکزی اجتماع کی پہلی نشست میں خطاب کر رہے تھے جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی،قاری فیض بخش رضوی،مفتی محمد عثمان پسروری،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور صاحبزادہ منسوب الٰہی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر ؓکی خلافت کو تمام صحابہ اور اہل بیت نے تسلیم کیا، ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی،محمد ایوب مغل،پیر صہیب سلیم حضوری مہمانان خصوصی تھے۔