انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کا حرمت صحابہؓ و اہل بیتؓ  تحفظ بل کی منظوری کا خیرمقدم 

Jan 26, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالروف مکی،مولانا ملک عبدالصمد، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید،مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا محمد طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولاناشبیر احمد عثمانی،قاری رفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے قومی اسمبلی میں صحابہ کرام و اہل بیتؓ اور ازواج مطہراتؓ کی عزت و حرمت کے تحفظ کے بل کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مستحسن اقدام، وقت کا تقاضہ اور ہر مسلمان کے دل کی آواز اور ترجمانی ہے۔ اس بل کے قانونی طور پر نافذ العمل ہونے سے فرقہ واریت اور مذہبی فسادات کے خاتمہ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور قیام امن میں مدد ملے گی۔ اس بل کی متفقہ منظوری پر تمام جماعتوں کے قائدین و اراکین قومی اسمبلی اور بالخصوص اس بل کے محرک مولانا عبدالاکبر چترالی انتہائی قابل مبارکباد اور لائق تحسین ہیں۔

مزیدخبریں