سیکرٹری صحت پنجاب کاجنرل ہسپتال لاہورکا دورہ،ادویات ،طلبی امداد کا جائزہ


لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے جنرل ہسپتال لاہورکا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سیدواجدعلی شاہ،سپیشل سیکرٹری آپریشنزشعیب جدون،ایڈیشنل سیکرٹری پرکیورمنٹ خالدپرویز،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ڈائریکٹر لائسنسنگ پنجاب ہیلتھ کئیرکمشن ڈاکٹرانورجنجوعہ،پرکیورمنٹ سیل اور انسپکشن ٹیم کے ممبران بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔ پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج وپوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفریدظفر اورایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرخالدبن اسلم نے صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے جنرل ہسپتال لاہورمیں شعبہ ایمرجنسی،پلمونولوجی،الائیڈہیلتھ سکول،سٹوررومز ودیگر شعبہ جات کادورہ کرکے ادویات سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی دیگر طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کی عوام کویونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن