لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث و سابق رجسٹرار مولانا محمد اکرم کاشمیری فالج اوردیگر عوارض کی وجہ سے شدید علیل اورزیرعلاج ہیں۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے مولانا محمد اکرم کاشمیری کی جلد صحت یابی کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد اکرم کاشمیری ملک کے جید عالم دین، آزاد کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن اورتقریبًا 50 سال سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں بطور استاذ الحدیث و رجسٹرار خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔