حکومت کشمیری مسلمانوں پروحشیانہ ظلم و جبرسے  نجات دلانے کیلئے عملی قدم اٹھائے:شجاع الدین شیخ

Jan 26, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے وحشیانہ ظلم و جبرسے نجات دلانے کیلئے عملی قدم اْٹھائے۔ 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ منانے والا بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن پون صدی سے مقبوضہ کشمیر میں جبرواستبداد کی سیاہ تاریخ رقم کر رہا ہے۔ بھارت کی انتہاپسند مودی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 3 برس سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں