لاہور (کامرس رپورٹر) یومائیکروفنانس بنک (یو بنک) اور پاتھ فائنڈر گروپ نے اپنے اپنے اداروں کے پیشہ ورانہ قابلیت کی معاونت سے ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور بنک کی دیگر خدمات کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے شراکت داری کیلئے سٹریٹجک معاہدے پر دستخط کئے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ڈیوس سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم 2023ء کے دوران پاکستان پیویلین میں ہوا جس میں یو بنک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او کبیر نقوی اور پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین زرار سہگل نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔یوبنک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او کبیر نقوی نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کے تمام سماجی طبقات کو مالیاتی شمولیت کا حصہ بنانا ہے اور بنک کی حیثیت سے پاتھ فائنڈر گروپ کے ساتھ شراکت داری ہمارے لئے قابل فخر اور قابل ستائش ہے۔ پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین زرار سہگل نے کہا کہ یہ معاہدہ عوام کو معاشی طور پر مضبوط بنائے گا اور پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت پر دیرپا اثرات مرتب کرے گا پاتھ فائنڈر گروپ یو بینک کے ساتھ ملکر سماجی شمولیت کیلئے کام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔