سب کیلئے جامع ، مساوی معیاری تعلیم کے بغیرپاکستان معاشرے کوسنوارنے میں کامیاب نہیں ہو گا:پروفیسر کنول امین

Jan 26, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر)ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا ہے کہ سب کیلئے جامع اور مساوی معیاری تعلیم کے بغیرپاکستان صنفی مساوات اور معاشرے کوسنوارنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے ’’پاکستان کے تعلیمی نظام میں پالیسیوں کی خامیاں ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر ایچ ای اسی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نظام الدین، ائر وائس مارشل ریٹائرڈ ساجد حبیب ، اللہ والے ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہزاد نواز، بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر واحد الزماں طارق، ڈاکٹر نعیم مبارک، رجسٹرار شجاعت منیف قریشی، ڈاکٹر ارم رباب ودیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں