لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ عوام کو2 وقت کی روٹی ، گیس اور بجلی کے لالے پڑے ہوئے اور عمرانی ٹولہ انتخابات کے خواب دیکھ رہا ہے۔ جن کو کچھ تھا وہ ان کے کرتوتوں سے موجودہ حالات دیکھ کر نکل گیا ان کی بدترین گورنس کا ہی موجودہ بحران نتیجہ ہے۔ حکومت غیر مقبول فیصلے کر کے سیاسی قیمت ادا کر رہی ہے مگر ملک بچا رہی ہے۔ انکی بلیک میلنگ کا وقت گزر چکا ہے۔ عمران خان کی قبل از وقت الیکشن کروانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔