لاہور(خصوصی نامہ نگار)احرار رہنماؤں نے کہا ہے کہ سویڈن اور ہائی لینڈ کے مکروہ عزائم سے دنیا کا امن خطرے میں ہے۔ سویڈن کے بعد ہائی لینڈ میں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی سے عالم اسلام رنجیدہ ہے۔ مجلس احراراسلام پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے توہین قرآن کریم کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ قرآن کریم نور ہدایت ہے اس طرح توہین قرآن کے واقعات سے قرآن کے نور کو مدہم نہیں کیا جاسکتا۔ امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، مرکزی رہنماء میاں محمد اویس اور سید عطاء المنان بخاری نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر توہین آمیز واقعات سے دنیا میں بد امنی کی فضائ پیدا کی جا رہی ہے۔ سویڈن میں توہین قرآن کے واقعہ کے بعد پوری دنیا میں مسلمان سراپا احتجاج تھے کہ ہائی لینڈ نے بھی اس مکروہ عمل کو دہرایا تا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مزید ابھارا جائے۔
سویڈن ، ہائی لینڈ کے مکروہ عزائم سے دنیا کا امن خطرے میں ہے:مجلس احراراسلام
Jan 26, 2023