ہائی کورٹ نے 20 لاء افسر بحال کرنے کا حکم دے دیا


لاہور (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری قانون نے 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور 35 نئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے لاء افسران کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے بیس لاء افسران کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار احمد اویس کے وکیل مخدوم ٹیپو سلیمان نے موقف اپنایا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت نگران حکومت لاء افسران کو نہیں ہٹا سکتی ہے۔ مصطفی امپیکس کیس کی عدالتی نظیر موجود ہے۔ نگران حکومت کی جانب سے لاء افسران کو ہٹایا جانا غیر قانونی ہے، نگران حکومت کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کر سکتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...