اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے شہباز گل کیس میں سپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایکٹ 2020ء کی موجودہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے شہریار طارق ایڈووکیٹ، راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے راجہ علیم عباسی،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمن نیازی عدالت میں پیش ہوئے، شہباز گل کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ 2020ء ایکٹ پاس ہوا، سپیشل پراسیکوٹر تعینات نہیں ہو سکتا، جس پرچیف جسٹس کی ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایکٹ کا موجودہ سٹیٹس معلوم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وزارت قانون سے گزٹ نوٹیفکیشن سے متعلق معلومات لے کر فراہم کریں۔ زیر التواء ہے ورنہ ابھی تک کتنے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آچکے ہوتے، سیکرٹری قانون کے مطابق تو ابھی تک یہ پاس نہیں ہوا۔ اگر یہ بل پاس ہو گیا ہے تو پھر ہمارا کیس حل ہو جائے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔