اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لطیف آفریدی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ تعزیتی ریفرنس میں چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے ججز صاحبان شریک ہوئے۔ ریفرنس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری شریک ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لالہ آفریدی کا رویہ اور طریقے میں بہت بزرگی اور میچورٹی تھی۔ لالہ آفریدی کی وفات بار اور عدلیہ کے لیے ایک نقصان ہے۔ بینچ میں بیٹھے ہوئے ججز کو بھی سینئر وکلاء کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ ہم نے ہی بار کے صدر سے درخواست کی تھی کہ لطیف آفریدی کے لیے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ لطیف آفریدی کے خاندان کے لیے دعاگو ہیں۔
سپریم کورٹ بار کا لطیف آفریدی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس
Jan 26, 2023