اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022ء کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی نے نیا تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975ء کے تحت دی، پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022ء افواج پاکستان، سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو پاکستان کی جغرافیائی و سیاسی حدود کے دفاع میں خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا۔