لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ برکی میں جمیل سے 3 لاکھ اور دیگر سامان، شاہدرہ میں تنویر سے 5 لاکھ زیورات اور دیگر سامان، چوہنگ میں عامر سے ساڑھے تین لاکھ کا سامان ، ڈیفنس میں عابد سے دو لاکھ، جوہر ٹائون میں عمران سے 2 لاکھ کا سامان، گلبرگ میں شاہد سے 4 لاکھ کا سامان چھین لیا گیا، جوہر ٹائون میں دکان سے 4 لاکھ سامان چوری۔ ڈیفنس، جنوبی چھائونی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹائون، مزنگ اور برکی کے علاقہ سے گاڑیاں جبکہ سمن اباد، لاری اڈا، مصطفی ٹائون، چوہنگ، شفیق آباد، ہربنس پورہ، شمالی چھاونی، سمن آباد اور گلشن راوی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔