لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی میں شدید سٹاف کی کمی سے لائن سٹاف کو فرائض کی انجام دہی کے دوران جان لیوا اور المناک حادثات روکنے قومی ادارہ محکمہ بجلی کی کارکردگی میں اضافہ کرانے کی بجائے مجوزہ نجکاری اور ضروریات زندگی کی اشیاء میں دن بدن بے پناہ اضافہ اور عام بیروزگاری کے خلاف لیسکو ہیڈ کوارٹر لاہور کے سامنے ہزاروں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام زبردست احتجاج کیا۔ بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے کہا وزیراعظم پاکستان کو واضح کیا کہ محکمہ بجلی میں لائن سٹاف کی شدید کمی کے باعث دنیا کے مشکل اور خطرناک کام کے دوران جان لیوا حادثات کی وجہ سے ایک سال کے دوران 66 لائن مین موت کا لقمہ بن گئے ہیں منافع بخش گدوتھرمل پاور ہاؤس کی نجکاری کی بجائے ان کی کارکردگی میں اضافہ کرائیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں مہنگائی اور ملک میں بے پناہ روزگاری کم کرانے کیلئے فوری ہنگامی اقدامات کریں ۔اگر محنت کشوں کے جائز مسائل حل نہ کرائے گئے تو محنت کش ملک میں احتجاج کیلئے اسلام آباد روانہ ہونے پر مجبور ہوں گے یونین ہذا نے نجکاری کو روکنے کیلئے اہم فیصلوں اور اس سلسلہ میں لائحہ عمل کیلئے 28 جنوری کو قومی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
گدوتھرمل پاور ہاؤس کی نجکاری کی بجائے اسکی کارکردگی میں اضافہ کرائیں:خورشید احمد
Jan 26, 2023