فیروز والہ (نامہ نگار) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکومت پنجاب نے شیخوپورہ میں ای خدمت مرکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر شہریوں کی سہولت کی خاطر سرکاری محکموں کی 150 سروسز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اس مرکز کے قیام کی خاطر سرگودھا روڈ پر نبی پورہ چوک کے قریب واقع 7 کنال سرکاری اراضی تجویز کی گئی ہے۔ محکمہ مال کے حکام نے بتایا ہے کہ اراضی ٹی بی ہسپتال سے ملحقہ ہے جہاں پر نرسری کی آڑ میں کروڑوں کی سرکاری اراضی پر مسلط قبضہ گروپوں سے بھی یہ اراضی چند روز میں واگذار کروا لی جائے گی۔ اس جگہ سے 7 کنال اراضی ای خدمت مرکز کیلئے الاٹ کی جائے گی۔
فیروزوالہ: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکاای خدمت مرکز کھولنے کا فیصلہ
Jan 26, 2023