اکرا (اے پی پی)گھانا میں بچوں کو سکو ل لے جانے والی کشتی الٹنے کے باعث8بچے ہلاک ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن (این اے ڈی ایم او) کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گھانا کی ریاست بونو ایسٹ ریجن کی وولٹا جھیل پر کشتی بچوں کو سکول لے جارہی تھی کہ اس دوران کشتی الٹ گئی جس کے باعث 8بچے ہلاک ہو گئے جن کی عمریں 12 سال ہیں اور ان کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ۔گھانا پولیس سروس کے میرین پولیس یونٹ نے کہاکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
گھانا میں کشتی الٹنے کے باعث8بچے ہلاک
Jan 26, 2023