پشین: مفنی 18 ڈگری  میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون اور نومولود انتقال کر گئے 

Jan 26, 2023


پشین (نیٹ نیوز) پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں منفی 18 ڈگری میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کے دوران راستے میں بچے کی پیدائش ہو گئی۔ تاہم بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون اور نومولود دم توڑ گئے۔ شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر میں زیارت کان مہترزئی خانوزئی توبہ اچکزئی توبہ کاکڑی میں برفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزیدخبریں