فلپائن میں یکے بعد دیگرے 2 طیارے حادثے کا شکار

Jan 26, 2023


منیلا (نوائے وقت رپورٹ) فلپائن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نجی طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے بتان میں فوجی طیارے نے تربیتی پرواز کے لیے ایئربیس سے اْران بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔فوجی طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اْٹھی۔ طیارے میں دو اہلکار سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹین تشکیل دیدی گئی۔دوسری جانب کوایان ایئرپورٹ سے اْڑان بھرنے والا ایک پرائیوٹ سیسا طیارہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا۔ طیارے کو سیرا میدر کے پہاڑی سلسلے سے گزرنا تھا۔ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔مسافر بردار طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد منزل مقصود پر پہنچنا تھا لیکن طیارہ راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی لیکن تاحال طیارے کا سراغ نہیں مل سکا۔طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو ا?پریشن بند کردیا گیا تھا جسے دوبارہ کل صبح شروع کیا جائے گا۔ مسافروں کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔

مزیدخبریں