ٹھٹھہ: کوئلے کی کان میں مزدور دب گئے،  2 کی نعشیں برآمد، ایک لاپتہ 


ٹھٹھہ(این این آئی)کوئلے کی کان میں چار مزدور دب گئے، جن میں سے 2 کی نعشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ ایک کو بچا لیا گیا اور چوتھے لاپتا مزدور کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب میٹنگ ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں دبنے والے چار مزدوروں میں سے ایک کو بچا لیا گیا جب کہ 2 کی نعشیں برآمد کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کے مطابق کوئلے کی کان میں مرمت کے دوران پریشر سے پانی نکلنے پر واقعہ  پیش آیا۔ 30 سالہ مزدور رحمان ولد وزیر عمر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ایازخان ولد فضل گل اور 34 سالہ سید قیوم شامل ہیں۔ جاں بحق دونوں مزدوروں کی نعشیں سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...