فیروز والہ : چوری مقدمہ میں ریکارڈ پیش نہ  کرنے پر تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ کا حکم 


فیروز والہ (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج وسیم احمد نے چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں 3 ماہ قبل ملزم مبشر علی کیخلاف چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا جس نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر فاضل عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔ فاضل عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اس مقدمہ کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ اگلی تاریخ پیشی پر مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ پیش کرے مگر 3 ماہ گذر جانے کے بعد تفتیشی آفیسر نے رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی ہے جس کی وجہ سے ملزم کی عبوری ضمانت میں کئی بار توسیع ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن