نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘نوجوان قتل‘ملزم فرار 

Jan 26, 2023


لاہور(نمائندہ خصوصی)نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت عمران خان کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول عمران خان صوابی کا رہائشی تھا ، مقتول لاہور اپنے بھائی کو ملنے آیا تھا ،ملزم کی فائرنگ سے عمران کو دو فائر لگے جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان کو دیرینہ دشمنی کے باعث قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے نعش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

مزیدخبریں