امن و امان کا قیام ‘کرائم کنٹرول ترجیحات میں شامل : سی سی پی او


لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو امن و امان کے قیام،کرائم کنٹرول اور پولیسنگ کے حوالے سے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو تھانوں اور دفاتر میں ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈویژنل ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پولیسنگ محض ایک ملازمت نہیں بلکہ لائف سٹائل ہے۔ہمارا اوڑھنا بچھونا مظلوم کی فوری داد رسی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ہے۔ لا اینڈ آرڈر اورکرائم کنٹرول میں ایس پیز کا اہم ترین کردار ہے۔ عزت صرف اچھی کارکردگی میں ہے لہذا ایس پیز پروفیشنل انداز میں متحرک ہوں،کرائم کنٹرول اور شہریوں کی دادرسی پر فوکس کریں۔ ایس پیز ڈکیتی مرڈر، بلائنڈ مرڈر،دہرے تہرے قتل، زیادتی سمیت سنگین واردات ہونے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ مقدمات کا فوری اندراج اور میرٹ پر تفتیش تمام مسائل کا واحد حل ہے۔ مقدمات کے اندراج اور زیر التوا کیسز کی خود روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور ایس پیز سے رپورٹ لیں گے۔ ایس پیز کا ہمہ وقت رابطہ میں رہنا اور فوری ریسپانڈ مثبت پولیسنگ کے بنیادی تقاضے ہیں۔ زیر التوا کیسز میں تاخیر اہم مسئلہ ہے۔ایس پیز انوسٹی گیشن تفتیشی افسران کیساتھ باقاعدگی سے بیٹھیں اور زیر التوا مقدمات کی تفتیش نمٹائیں۔ آئی جی آفس، فرنٹ ڈیسک،سی سی پی او آفس سے موصولہ شکایات کی بروقت داد رسی بھی یقینی بنائی جائے۔ پولیس افسران قبضوں کے معاملات سے دور رہیں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹارگٹ پورا کریں۔ ایس پیز کائٹ فلائنگ، ہوائی فائرنگ اور تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں۔پولیس کی اصل اے سی آر اچھی بری کارکردگی کے حوالے سے عوامی رائے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...