لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپنا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے۔ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپناپر مشتمل بھارتی جوڑی نے امریکی ڈیسیرا کراؤزک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی کو 6-7(5-7)،7- 6(7-5) اور 6-10 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔یونان کے عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس اور روسی کیرن خچانوف سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے جمہوریہ چیک کے جیری لیچیکا اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے امریکہ سیباسٹین کورڈا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی۔
آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی
Jan 26, 2023