پا ک چین تعلقات ہر گذرتے دن کیساتھ مضبوط ہور ہے ہیں، طلحہ محمود  

Jan 26, 2023


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)چین کے نئے قمری سال کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے پاکستان میں ریڈیو چینل "ایف ایم 98 دوستی چینل" کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور چینی شائقین کی ایک قابل ذکر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مہمان خصوصی سرحدوں اور ریاستی امور (سیفرون) کے وفاقی وزیر سینیٹر محمد طلحہ محمود  کے علاوہ  وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود، ریڈیو پاکستان کے سربراہ محمد طاہر حسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے چین کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلق وقت کے گزرنے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا رہا ہے۔اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پھنگ چن شوئے نے اپنے وڈیو پیغام میں چائنا میڈیا گروپ اور دوستی ریڈیو کو چینی نئے سال کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال نو ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں گزشتہ سال کا جائزہ  اور مستقبل کا خیر مقدم کیا جا تاہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے پائلٹ پراجیکٹ اور چین پاکستان تعلقات کے نئے دور میں تاریخ ساز منصوبے سی پیک نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں کامیابیاں سمیٹیں ہیں اور صنعتی، زرعی  اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی سمت متعین کی جا چکی ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دوست ملک چین کے نئے سال کی تقریبات کا اہتمام کرنے کی روایت قائم ہوئی جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا  ایک ثبوت ہے۔محمد طاہرحسن نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کیدرمیان ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں دیرینہ تعاون جاری ہے اور اس میں مزید جدت آ رہی ہیں۔" ریڈیو پاکستان نے چائنا میڈیا گروپ کے پاکستان میں قائم ایف ایم دوستی چینل سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب ان تجربات سے استفادہ بھی کیا جا رہاہے۔مجھے امید ہے کہ ریڈیو پاکستان اسی ماڈل کے تحت منصوبہ بندی سے کام کرے گا۔تقریب میں گلوکاروں سحر گل خان، وقاص علی، نصیر احمد خواجہ ، علیزے خان، سید عاصم رضا اور ڈی جے عادل خان نے مسحور کن اور پرجوش گیتوں کے ساتھ حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

مزیدخبریں