امریکہ میں مقیم پا کستانیوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ، مشن اینڈریو شوفر 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) یو ایس پاکستان ڈائسپورا انگیجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے کہا ہے کہ امریکہ میں رہنے والی پاکستانی نژاد شہری  پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت، معاشرتی فلاح اور تجارتی شعبوں کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ نائب مشن سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان کی معاشی  ترقی کے سلسلہ میں امریکہ اور پاکستان کی دیرینہ شراکت کو اْجاگر کرتے ہوئے مستقبل میں بھی باہمی اشتراک کے مواقع کی نشاندہی کی اہمیت پر زور دیا۔ اْنہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان سبز انقلاب زندگیوں میں بہتری لانے کا وسیلہ بنا تھا  بالکل اْسی طرح دونوں ملکوں کے مابین "ماحول دوست اتحاد’’ بھی  ہمیں مِل جْل کر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافے ، شفاف توانائی کے متبادل ذرائع کی ترقی اور معاشی نمو کو مہمیز دینے  میں مدد دے گا۔اس موقع پرامریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ )نے یو ایس پاکستان ڈائسپورا کے ساتھ چار مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخظ کیے جن میں آرگنائیزیشن آف پاکستانی انٹرپرینوئرز آف نارتھ امریکا، سلیکان ویلی، پاکستان میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری  کو فروغ دیگی اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کی مدد کریگی۔ سارک میڈ آئی کیو پاکستان میں حفظانِ صحت کے شعبہ میں ڈیجیٹل نظام میں بہتری لائیگی۔ پاکستان میں امریکی مشن  کے اشتراک  اور پاکستانی تارکین وطن کی تنظیم آرگنائزیشن آف پاکستانی  انٹرپرینوئرز آف نارتھ امریکہ کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس  کانفرنس میں تین سو افراد نے بہ نفسِ نفیس شرکت کی، جن میں وفاقی وزیرِ تجارت  سید نوید قمر اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی  سفیر برائے سرمایہ کاری ذیشان شاہ، معروف کاروباری شخصیات اور امریکہ میں مقیم پاکستانی  تارکین وطن شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن