ایم ڈی بیت المال نے خواجہ سراو¿ں کیلئے پاکستان کے پہلے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے خواجہ سراو¿ں کے لیے پاکستان کے پہلے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا۔وزارتِ انسانی حقوق کے تعاون سے شروع کیے جانے اس منصوبے کے تحت مجبور اور نادارخواجہ سراءافراد کو عارضی طور پر رات کے قیام، ناشتے اور رات کے کھانے جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ترلائی میں شیلٹر ہوم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ایم۔ڈی پاکستان بیت المال کے ہمراہ وزارتِ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشداور دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم۔ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا کہ پاکستان بیت المال معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے فرض سے بخوبی آشنا ہے اور اس سلسلے میں بھرپور عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم تحفظ اور احساس ِ محرومی کے شکار خواجہ سراو¿ں کو ان کے جائز حقوق دیتے ہوئے ان میں زندگی کی امید اور خوشی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جسے پورا کرنے کے لیے وزارتِ انسانی حقوق کی پاکستان بیت المال کے ساتھ مشترکہ عملی اقدام انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
شیلٹر ہوم 

ای پیپر دی نیشن