کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سوئیڈن کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اسلامی دنیا میں غم غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ،یورپ اسلامو فوبیا کا شکار ہے اقلیتوں کو تحفظ نہیں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ بند کیا جائے،سوئیڈن کے بعد ہالینڈ میں ہماری مقدس اقدار کی توہین اور نفرت انگیز جرم پر مشتمل قابل نفرت فعل اس بات کا اعلان ہے یورپ میں اسلامو فوبیا اور امتیازی سلوک کی کوئی حد نہیں ہے ایسے اقدامات نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے بنیادی حقوق اور آزادیوں،اخلاقی اقدار اور سماجی رواداری کو براہ راست نشانہ بنارہے ہیں ،اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کریں ،اسلامی ممالک سوئیڈن ،ہالینڈکے اسلام دشمن تضحیک آمیز رویئے کے خلاف صرف مذمت سے کام نہ چلائیں بلکہ سخت احتجاج کریں اور ان کا معاشی واقتصادی سوشل بائیکاٹ کیا جائے ،ہالینڈ اور سویڈن حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے ملعونوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے ،اقوام متحدہ یورپ کی لونڈی نہ بنے بلکہ عالمی ادارے کا حق ادا کرتے ہوئے ہالینڈ اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو سخت نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئیڈن کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک قرآن پاک کی توہین نفرت آمیز رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہے گی ،سوئیڈن وہالینڈ کو مذمتی مراسلے روانہ کئے جائینگے جبکہ اقوام متحدہ کو مراسلہ لکھا جائیگا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر سوئیڈن اور ہالینڈ کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں قرآن پاک کی توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ،PSTکی اپیل پر ملک بھر میںنماز جمعہ کے اجتماعات میںعلمائے کرام قرآن پاک کی توہین کے خلاف سوئیڈن اور ہالینڈ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں ۔