کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ خراب حالات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو افہام و تفہیم سے کام لینا چاہئے اور ملک و قوم کے مفاد میں مثبت فیصلے کرنا چاہئے اسوقت ملک کو جن چیزوں سے شدید خطرہ ہے ان میں عدم برداشت اور نفرت انگیز بیانات ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سنگین افراتفری اور خانہ جنگی کا خطرہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے آفس میں ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ڈاکٹر محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کے سدباب کے لئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے جبکہ حکومت کو سب سے زیادہ برد باری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
ملک میں سنگین افراتفری و خانہ جنگی کا خطرہ ہے،اسلم فاروقی
Jan 26, 2023