کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء (ذیبول) میںشعبہ جرمیات کے زیر اہتمام انٹرایکٹو سیشن کے موقع پر ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی PSP کو مہمان مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا۔ جرمیات اور قانون کی فیکلٹی کے طلباء وطالبات نے اس سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پرPSP ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ اس طرح کے انٹرایکٹو سیشنز کا مقصد طلباء کو سیاسی استحکام اور بدعنوانی کے درمیان ممکنہ تعلق، معاشی جرائم کے خلاف جنگ میں موجودہ رجحانات، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے درمیان تعلق، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے دی گئی سفارشات پر عمل درآمد اوربین الاقوامی معیارات کے مطابق آگاہی حاصل کرنا اور قابو پانا۔ طلباء نے جرائم پر قابو پانے میں پولیس کے کردار اور امن و امان اور معاشی استحکام کے ساتھ تعلق پر مختلف سوالات پوچھے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔