کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی انتظامی نااہلی کے باعث پورے کراچی شہر نے کھنڈرکی شکل اختیار کر لی ہے لوگوں کے معمولات زندگی اور کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیںملک ڈوب رہا ہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں سندھ کے عوام کی مظلومیت اور محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ غم و غصہ ایک عوامی سیلاب کی شکل اختیار کرکے بالادست طبقات کو بہا کر لے جائے گا۔