آٹا بحران کے سبب انتظامیہ پر لوڈ ہے ، چنگیز خان 


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)زونل مینیجر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن چنگیز خان نے آج حیدرآباد قاسم آباد علمدار چوک پرمنی مارکیٹ یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء میں دی گئی سبسڈی پر مستحقین و غریب افراد کا اولین حق ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد کو بڑھانے کا مقصد کم آمدنی والے افراد تک اشیاء خوردونوش کی رسائی کو آسان بنانا ہے، ملک میں آٹے کے بحران کے سبب ضلعی انتظامیہ پر بھی بہت بوجھ ہے،اس ضمن میں ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ جتنا ہو سکے ہم عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی رینج بڑھانے کا مقصد غریبوں تک اشیاء  ضروریہ پہنچانا ہے۔ ابتدائی طور پر شہریودیہی علاقوں میں اسٹورز پر آٹے کے ساتھ کھانے پینے کی تمام تر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے عوام اپنی شکایات اسٹور پر موجود لاگ بک میں درج کرا سکتے ہیں ۔ 
اس موقع پر حیدرآباد کے ریجنل مینیجر نیاز احمد بروہی، جاوید احمد ابڑو و دیگر یوٹیلیٹی اسٹورز کے افسران ان کے ہمراہ  موجود تھے۔ اس موقع پرزونل مینیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن چنگیز خان ودیگر کو سندھ کی ثقافت اجرک و ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...