عوام کی سہولت کیلئے اسپتالوں کے تمام شعبوں کو فعال بنایا جائیگا، ڈی سی لاڑکانہ

`

Jan 26, 2023


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ رابعہ سیال نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں تمام شعبوں کو فعال بنایا جائے گا اور مریضوں کو خوراک، علاج اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں  نے نوڈیرو  ہسپتال  کے دورہ  کے موقع پر کیا، انہوں  نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ان کے متعلقہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولیات میسر ہو سکیں اور ان کے کھانے پینے کا بھی خیال رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
، انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں کے تمام شعبوں کو فعال بنایا جائے اور ہسپتال کے تمام وارڈز میں صفائی ستھرائی اور مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے، اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔

مزیدخبریں