خیرپور(بیورو رپورٹ)شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی سویڈن میں توہین قرآن پاک کی مذمت اس سے بڑھ کر کیا انتہاء پسندی ہوگی کہ انسانیت کیلئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے۔ امت کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاء پسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ سویڈن میں قران پاک کو نزر اتش کرنا تمام مسلمانوں کے دل ازاری ہوئی ہے قران پاک ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺپر نازل ہوئی یہ راہ ہدایت کی کتاب ہے اور ہم مسلمانوں کے نزدیک آسمانی کتابوں میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے حکومت پاکستان کو چاھئے کہ وہ سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور جس نے یہ حرکت کی ہے اس کو کڑی سزادی جائے۔