جعلی کاغذات پر بھرتی،5افراد ملازمت سے فارغ

Jan 26, 2023


شہدادپور(رپورٹ:رانا ندیم سلیم)شہدادپور جعلی کاغذات پر بھرتی 5 افراد کی تعیناتی غیر قانونی قرار ملازمت سے فارغ‘پانچوں افراد کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا تنخواہوں اور دیگر الائونسس کی مد میں لی گئی رقم کی وصولی کیلئے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ۔  ریکوری کلرک سید افتخار، نائب قاصد راشد خان، جونیئر کلرک شہزاد احمد، سینٹری ورکر مونا پرکاش، اسٹور کیپر عابد خان کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ شہدادپور کے ایڈمنسٹریٹر لیاقت علی کلھوڑو کی جانب سے بلدیہ میں جعلی آرڈرز کے ذریعے نوکریوں پر تعینات ہونے کی اطلاعات پر ملازمین کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سندھ کے سیکشن آفیسر کی جانب سے لیٹر کے ذریعے5 افراد کے کاغذات کو جعلی قرار دیتے ہوئے انکی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیاہے۔جس پر  کاروائی کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ آف سندھ نے ریکوری کلرک سید افتخار ولد سید اقبال احمد, نائب قاصد راشد خان ولد حشمت خان, جونیئر کلرک شہزاد ولد شوکت علی , سنیٹری ورکر مونا زوجہ پرکاشں اور اسٹور کیپر عابد خان کو ملازمتوں سے فی الفور فارغ کردیا ،مذکورہ افراد سے فراڈ کے ذریعے تنخواہ اور دیگر الاؤنسس کی مد میں لی جانے والی رقم کے حصول کے لیئے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔واضح رہیکہ برطرف ملازمین نے مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر یہ نوکریاں حاصل کی تھیں۔برطرف ملازمین کے مطابق ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ہمارے آرڈر جعلی ہیں۔

مزیدخبریں