شہدادپور(رپورٹ: رانا ندیم سلیم) شوگر ملوں کی ٹیکس چوری کا نیٹ ورک پکڑنے کی غرض سے ایف بی آر کے ذیلی ادارے اِنلینڈ ریونیو سروس انفورسمنٹ نیٹ ورک ٹیم کی جانب سے سانگھڑ کے بڑے شہروں شہدادپور و ٹنڈوآدم میں کاروائی عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ذیلی ادارے اِنلینڈ ریونیو سروس انفور سمنٹ نیٹ ورک ٹیم نے شوگر ملوں سے نکلنے والی چینی کی بوریوں پر لگے ٹیکس اسٹیکروں کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے ضلع سانگھڑ کے بڑے شہر شہدادپور اور ٹنڈوآدم میں کاروائی کی اس دوران چینی کی سیکڑوں بوریاں ٹیکس پیڈ پائی گئیں ،فی بوری پر ٹیکس ساڑھے چھ سو روپے کے قریب ہے اس موقع پر ٹیم حکام نے تاجروں کو آگاہ کیا کہ بغیر اسٹیکر والی چینی کی بوریوں کا اگر آپ کو علم ہو تو ایف بی آر کی ہیلپ لائن پر آگاہ کریں کیونکہ اس میں شوگر ملوں کی جانب سے ٹیکس چوری کی ہوتی ہے ہمارا مقصد ہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے ٹیکس چوری کی روک تھام کی جائے تاکہ ایف بی آر کو ٹیکس کی مد میں ہونے والے نقصان کو کم کیا جاسکے۔
بغیر اسٹیکر والی چینی کی بوریاںضبط ہونا شروع
Jan 26, 2023